سرسی، 12؍ نومبر (ایس او نیوز) ایک نجی اسکول بس میں سرسی ماریکمبا مندر درشن کے لئے آنے والے مسافروں سے بھری بس پلٹنے کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی اور دیگر 12 افراد زخمی ہوگئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ بوگوڈیبیل علاقے میں ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کملمّا (50 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ شدید زخمی ہونے والے افراد کو سرسی پنڈت جنرل ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔
بنواسی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ہنومنت برادار نے معاملہ درج کر لیاہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔